Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے کا ماہرین نے آسان حل بتا دیا

لندن: برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین کا کہناہے کہ کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے جان لیوا امراض سے بچنے کیلئے مچھی کھانا عادت بنا لیں-

باغی ٹی وی : East Anglia یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ مچھلی کھانے سے لوگوں کو صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہےمچھلی پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جس کو کھانے سے وزن کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے، اگر بڑے پیمانے پر مچھلی کھانے کو یقینی بنایا جائے تو ذیابیطس اور کینسر کے لاکھوں کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔

تحقیق کے مطابق ہر ہفتے 2 بار مچھلی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہو جاتا ہےاسی طرح آنتوں کے کینسر کا خطرہ 42 فیصد تک گھٹ جاتا ہے مچھلی کھانے سے ذیابیطس اور کینسر کی مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے جبکہ معیار زندگی بھی بہتر ہوتا ہے، غذا کے ذریعے امراض کی روک تھام کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے اور خرچہ بھی کم ہوتا ہے۔ 

اس سے قبل دسمبر 2023 میں جرنل سرکولیشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ مچھلی کھانے کی عادت امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے،جن افراد کے قریبی رشتے داروں کو امراض قلب کا سامنا ہوتا ہے، وہ مچھلی کو اکثر کھا کر دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے کا ماہرین نے آسان حل بتا دیا

×